جسٹس یحیی آفریدی کے انکار کی صورت میں چیف جسٹس کون ہوگا؟

جسٹس یحیی آفریدی کے انکار کی صورت میں چیف جسٹس کون ہوگا؟

جسٹس یحیی آفریدی کو خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے اگلا چیف جسٹس نامزد کیا ہے
جسٹس یحیی آفریدی کے انکار کی صورت میں چیف جسٹس کون ہوگا؟

ویب ڈیسک

|

23 Oct 2024

پارلیمان کی خصوصی کمیٹی نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس تعینات کیا ہے تاہم اُن کے انکار کی صورت میں اگلے چیف جسٹس امین الدین خان ہوسکتے ہیں۔

ماہرین قانون کے مطابق اگر جسٹس یحییٰ آفریدی خصوصی پارلیمانی کمیٹٰ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں تو جسٹس امین الدین خان نئے چیف جسٹس بنیں گے۔

یحییٰ آفریدی جو سپریم کورٹ کے تیسرے سینئر جج ہیں کو پارلیمانی کمیٹی نے دو تہائی اکثریت کے ساتھ نیا چیف جسٹس نامزد کیا ہے۔

ان کا نام 26ویں آئینی ترمیم کے مطابق حتمی تقرری کے لیے وزیراعظم کو بھجوایا جائے گا اور امکان ہے کہ وزیراعظم منظوری کے بعد صدر مملکت کو سفارش بھیجیں گے۔

تاہم انکار کی صورت میں سپریم کورٹ کے چوتھے سینئر جج جسٹس امین الدین کو چیف جسٹس کے عہدے کے لیے زیر غور لایا جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!