1 hour ago
جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے اب کوئی بات نہیں ہوگی، وزیراعظم
ریاست پرامن احتجاج کا حق دیتی ہے لیکن بلیک میلنگ کی اجازت ہرگز نہیں دی جائےگی، فیصل راٹھور
ویب ڈیسک
|
6 Jun 2026
وزیراعظم آزاد کشمیر نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے حوالے سے پالیسی بیان جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ سیاست کے نام پر انتشار پھیلانے والوں سے اب کسی قسم کی بات نہیں ہوگی۔
اُن کا کہنا تھاکہ ایکشن کمیٹی کے لیڈروں کے بیانات ریکارڈ پرہیں، وہ ریاست پر دھاوا بولنے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ریاست پرامن احتجاج کا حق دیتی ہے لیکن بلیک میلنگ کی اجازت ہرگز نہیں دی جائےگی۔
انہوں نے واضح کیا کہ اب انتشار پھیلانے اور بیرونی فنڈز و ایجنڈے پر چلنے والوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔
Comments
0 comment