سجل کے ساتھ کام کی دعا کیوں مانگی تھی؟ انعم حسین کی لب کشائی

سجل کے ساتھ کام کی دعا کیوں مانگی تھی؟ انعم حسین کی لب کشائی

انعم حسین نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا پہلا پروجیکٹ سجل علی کے ساتھ ہی تھا
سجل کے ساتھ کام کی دعا کیوں مانگی تھی؟ انعم حسین کی لب کشائی

Webdesk

|

1 Sep 2026

کراچی:پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ انعم حسین نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا پہلا پروجیکٹ سجل علی کے ساتھ ہی تھا اور اسی وقت انہوں نے دوبارہ سجل کے ساتھ کام کی دعا مانگی تھی۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں انعم حسین نے بتایا کہ 'میرا پہلا پروجیکٹ میں منٹو نہیں ہوں تھا جس میں میرا چھوٹا سا کردار تھا، مجھے اس میں سجل کے ساتھ کام کرکے اتنا مزہ آیا کہ شوٹنگ کے اختتام پر میں نے دعا مانگی'۔

انعم نے کہا 'میں نے دعا مانگی تھی کہ مجھے دوبارہ سجل کے ساتھ ہی کام کا موقع ملے اور کچھ وقت قبولیت کا ہوتا ہے کہ میری دعا قبول ہوئی اور دوبارہ اداکارہ کے ہمراہ اسکرین شیئر کرنے کا موقع ملا'۔

انعم حسین کا کہنا تھا 'سجل نے مجھے کہا تھا کہ جب ہم سیٹ پر ہوتے ہیں تو کوئی سینئر یا جونیئر آرٹسٹ نہیں ہوتا، ہم سب ایک ہوتے ہیں'۔

انہوں نے مزید کہا 'ایک اور سجل کی اچھی بات جسے میں سراہنا چاہوں گی وہ یہ کہ عام طور پر جب آپ کا شاٹ ہو تو وہ اداکار جو فریم میں نہیں ہیں وہ چلے جاتے ہیں لیکن سجل وہیں رہتی تھیں اور اپنی لائنز دہراتی تھیں تاکہ جس اداکار کا شاٹ ہے اس کی لائنز نکلیں اور بہتر طریقے سے اداکاری ہوسکے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!