سونے کی قیمت آج بھی حیران کن کمی ریکارڈ

سونے کی قیمت آج بھی حیران کن کمی ریکارڈ

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 686 روپے کی کمی ہوئی
سونے کی قیمت آج بھی حیران کن کمی ریکارڈ

Webdesk

|

1 Sep 2026

کراچی: ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی فی تولہ سونا 800 روپے سستا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 800 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 65 ہزار 336 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 686 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 98 ہزار 950 روپے ہوگئی۔گزشتہ روز بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 1800 روپے کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں چاندی کی قیمت بھی کم ہوگئی۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کمی کے بعد 7 ہزار 129 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 43 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 111 روپے ہوگئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 428 ڈالر ہوگئی، جبکہ چاندی کی قیمت بھی 50 سینٹ کمی کے بعد 66.50 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!