جی ایچ کیو حملہ کیس کے دوران عمران خان کی طبیعت خراب

جی ایچ کیو حملہ کیس کے دوران عمران خان کی طبیعت خراب

عمران خان ن نے عدالت میں پیش ہونے سے انکار کر دیا
جی ایچ کیو حملہ کیس کے دوران عمران خان کی طبیعت خراب

ویب ڈیسک

|

7 Oct 2025

اڈیالہ جیل میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے عدالت میں پیش ہونے سے انکار کردیا۔

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک اپنی ٹیم کے ہمراہ عدالت میں موجود تھے جبکہ اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے بھی دلائل کے لیے حاضری دی۔

ذرائع کے مطابق عدالت کی جانب سے تین مرتبہ جیل حکام کے ذریعے عمران خان کو پیش ہونے کا پیغام بھیجا گیا، تاہم جیل عملے نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سابق وزیراعظم نے ناسازیٔ طبیعت کے باعث پیش ہونے سے معذرت کرلی ہے۔

عدالت، پراسیکیوشن ٹیم اور وکلا تقریباً ایک گھنٹہ چالیس منٹ تک بانی پی ٹی آئی کے انتظار میں رہے، تاہم سماعت بغیر پیشی کے مکمل کی گئی۔

واضح رہے کہ عمران خان کی جی ایچ کیو حملہ کیس میں حاضری آج متوقع تھی۔ گزشتہ روز پنجاب حکومت نے جیل ٹرائل بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جس کے تحت مقدمے کی کارروائی اڈیالہ جیل کے اندر ہی جاری رکھی جائے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!