کالعدم تنظیم کے حق اور پولیس و فوج مخالف ٹویٹ پر پولیس اہلکار کیخلاف مقدمہ درج
ویب ڈیسک
|
6 Dec 2025
پنجاب حکومت اور پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر مواد شیئر کرنا لاہور کے ایک پولیس اہلکار کو بھاری پڑ گیا۔
متنازع اور ریاست مخالف پوسٹس اپ لوڈ کرنے پر کانسٹیبل کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
درج ایف آئی آر کے مطابق عقیل نور نامی اکاؤنٹ سے پنجاب حکومت اور فوج کے خلاف مواد اپ لوڈ کیا جاتا رہا، جبکہ ایک کالعدم تنظیم کے حق میں بھی متعدد پوسٹس سامنے آئیں۔
ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا کہ یہ اکاؤنٹ محمد عقیل نور کا ہے، جو ایس ڈی پی او مسلم ٹاؤن کے دفتر میں کمپیوٹر آپریٹر کے طور پر تعینات ہے۔
پولیس کے مطابق اہلکار کافی عرصے سے ایسی پوسٹس سوشل میڈیا پر کر رہا تھا۔ معاملہ سامنے آنے پر تھانہ گلشن اقبال میں کانسٹیبل کے خلاف 155-C کے تحت مقدمہ قائم کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
Comments
0 comment