کالجز میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی

کالجز میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی

موبائل فون کے بے جا استعمال سے طلبہ کی توجہ پڑھائی کے بجائے غیر ضروری سرگرمیوں میں لگ جاتی ہے
کالجز میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی

ویب ڈیسک

|

18 Mar 2025

پنجاب کے تمام کالجز میں کلاس کے دوران موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر کالجز پنجاب نے صوبے بھر کے تمام کالجز میں کلاس رومز کے دوران موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر نے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔

اس حوالے سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ موبائل فون کے استعمال سے نہ صرف تعلیمی ماحول متاثر ہوتا ہے بلکہ طلبہ کی توجہ بھی پڑھائی سے ہٹ جاتی ہے۔  

مراسلے کے مطابق، موبائل فون کا استعمال ڈسپلن کی خلاف ورزی کا باعث بنتا ہے، جس سے تعلیمی سرگرمیوں پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اس لیے طلبہ اور اساتذہ دونوں کو کلاس رومز میں موبائل فون کے استعمال سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔  

ڈائریکٹر کالجز کے ترجمان کے مطابق، یہ قدم طلبہ کی تعلیمی کارکردگی کو بہتر بنانے اور کلاس رومز میں نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موبائل فون کے بے جا استعمال سے طلبہ کی توجہ پڑھائی کے بجائے غیر ضروری سرگرمیوں میں لگ جاتی ہے، جس کا مقصد اس پابندی کے ذریعے خاتمہ کرنا ہے۔  

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!