خلیج بنگال میں نیا سمندری طوفان تشکیل، کیا پاکستان کو خطرہ ہے؟
سمندری طوفان کے پیش نظر بھارتی ریاست اڑیسہ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے
ویب ڈیسک
|
24 Oct 2024
خلیج بنگال میں سمندری طوفان ’’دانا‘‘ تشکیل پاگیا جس کے مزید شدت اختیار کرنے کے امکانات ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان 24 اکتوبر کی رات تک بھارت کے مشرقی ساحل کو عبور کرے گا تاہم سندھ کی ساحلی پٹی پر اس کے اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی سمیت صوبے بھر میں آئندہ دو روز تک موسم گرم اور مرطوب رہے گا اور اس دوران درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے جس کی شدت 42 ڈگری تک محسوس کی جائے گی۔
سمندری طوفان کے پیش نظر بھارتی ریاست اڑیسہ سمیت دیگر ساحلی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے جمعرات کو فضائی اور ٹرین آپریشن ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
Comments
0 comment