کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی تحقیقات مکمل
کمیٹی نے ڈی آر آوز اور آر آوز کے تحریری بیانات قلم بند کیے
ویب ڈیسک
|
21 Feb 2024
الیکشن کمیشن کی اعلی سطح کی کمیٹی نے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے دھاندلی کے الزامات پر تحقیقات مکمل کرلیں۔
ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی نے راولپنڈی ڈویژن کے تمام ڈی آر اوز اور آ راوز کے بیانات قلمبند کیے جس میں انہوں نے سابق کمشنر کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کو یکسر مسترد کر دیا۔
راولپنڈی ڈویژن کے تمام 6 ڈی آر اوز کے تحریری بیانات ریکارڈ کیے جبکہ قومی اسمبلی کے 13 اور صوبائی کے 26 ریٹرننگ افسران کے بیانات بھی قلمبند کیے گئے ہیں۔
سابق کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی سے متعلق الزامات کی پریس کانفرنس کے ٹرانسکرپٹ کو بھی تحقیقاتی رپورٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی اعلیٰ سطح تحقیقاتی کمیٹی آج آخری اجلاس کے بعد الیکشن کمیشن کو رپورٹ پیش کرے گی۔
Comments
0 comment