کراچی : تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

کراچی : تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

سندھ حکومت نے بھی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
کراچی : تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

Webdesk

|

21 May 2024

کراچی : سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے ایک اور اہم اعلان کردیا، محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق چھٹیاں اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ہی ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے بھی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ گرمیوں کی چھٹیاں اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ہی ہوں گی، پنجاب کی طرز پر سندھ میں گرمی کی چھٹیاں قبل از وقت کرنے کی تجویز زیر غور تھی لیکن محکمہ موسمیات نے کراچی میں مئی کے مہینے میں ہیٹ ویو نہ ہونے کی وضاحت کی تھی۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی ادارے یکم جون سے 31جولائی تک بند رہیں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!