کراچی، حکومت نے مافیا کے آگے بے بس، عوامی ریلیف کے بجائے قیمتیں بڑھا دیں

کراچی، حکومت نے مافیا کے آگے بے بس، عوامی ریلیف کے بجائے قیمتیں بڑھا دیں

شہری انتطامیہ نے نئی ریٹ لسٹ جاری کردی
کراچی، حکومت نے مافیا کے آگے بے بس، عوامی ریلیف کے بجائے قیمتیں بڑھا دیں

ویب ڈیسک

|

6 Mar 2025

کمشنر کراچی نے پھلوں کی قیمتوں پر قابو نہ پانے پر اس کا اضافی بوجھ عوام پر ڈال دیا۔

رمضان المبارک کے آغاز کے بعد سے شہر میں پھل فروش من مانی قیمتوں پر فروٹ فروخت کر کے حکومتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔

من مانی قیمتوں پر پھلوں کی فروخت سے شہری پریشان ہیں جبکہ فروٹ فروخت کنندگان کا دعوی ہے کہ آڑہتیوں کی طرف سے قیمتیں بڑھائی جاررہی ہیں۔

ایسے میں شہری انتظامیہ نے پھلوں کی سرکاری قیمتوں پر اطلاق نہ ہونے کا انوکھا حل نکالا اور سرکاری قیمتوں میں 25 روپے فی کلو تک اضافہ کردیا تاکہ مارکیٹ کی قیمتوں اور سرکاری قیمتوں میں فرق کم ہو سکے۔

سرکاری قیمتوں میں ہونے والے اضافے کے مطابق اب امرود 150 سے بڑھا کر 175 روپے، خربوزہ 97 سے بڑھا کر 114 روپے، کیلا 155 سے بڑھا کر 208 روپے، چیکو 258 سے بڑھا کر 278 روپے، گولڈن سیب 230 سے بڑھا کر 261 روپے اور کھجور کی قیمت 550 سے بڑھا کر 644 روپے مقرر کی گئی ہے

۔شہر میں خربوزہ 150 روپے، تربوز 200 روپے کیلے 200 سے 250 روپے، سیب 400 روپے، چیکو 300 روپے امرود ڈھائی سو روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے۔

سرکاری قیمت میں اضافہ شہریوں کے لئے مزید مشکلات کا باعث بن گیا، جنہیں پہلے ہی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے سبب مہنگائی کا سامنا ہے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پھلوں کی قیمتوں میں اضافے کو روکے اور مارکیٹ میں قیمتوں کو قابو کرنے کے لیے موثر اقدامات کرے تاکہ عوام کو کم قیمت پر تازہ اور معیاری پھل مل سکیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!