کراچی 24 گھنٹوں میں 4 ہزار 300 چاہان، ڈی آئی جی ٹریفک کی گاڑی بھی پکڑ میں آگئی

کراچی 24 گھنٹوں میں 4 ہزار 300 چاہان، ڈی آئی جی ٹریفک کی گاڑی بھی پکڑ میں آگئی

مجموعی طور پر 2 کروڑ پچاس لاکھ کے قریب چالان ہوئے ہیں
کراچی 24 گھنٹوں میں 4 ہزار 300 چاہان، ڈی آئی جی ٹریفک کی گاڑی بھی پکڑ میں آگئی

ویب ڈیسک

|

29 Oct 2025

ای چالان سسٹم کے تحت 24 گھنٹوں میں 4 ہزار 301 چالان، مجموعی جرمانے 2 کروڑ 50 لاکھ روپے سے تجاوز کر گئے — ڈی آئی جی ٹریفک کی گاڑی بھی نہ بچ سکی

کراچی میں نافذ ہونے والے ای چالان سسٹم کے تحت صرف 24 گھنٹوں میں 4 ہزار 301 ٹریفک خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں، جن پر 2 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کی سرکاری گاڑی بھی کیمرے کی نظر سے نہ بچ سکی اور سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر ان کی گاڑی کا 10 ہزار روپے کا چالان جاری کر دیا گیا۔

چالان کے مطابق، گاڑی لیاری ایکسپریس وے گارڈن کے قریب ریکارڈ ہوئی، جہاں ڈرائیور نے سیٹ بیلٹ نہیں پہنی ہوئی تھی۔ یہ گاڑی آئی جی سندھ کے نام پر ایکسائز میں رجسٹرڈ ہے، جب کہ ای چالان پر دو ڈی میرٹ پوائنٹس بھی درج کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق، چالان گزشتہ روز جاری ہوا جس کی ادائیگی کی آخری تاریخ 19 نومبر مقرر کی گئی ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ ان کی گاڑی کا چالان ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا، “میری گاڑی کا چالان ہوا جس کا مجھے آج پتہ چلا، گاڑی میرا ڈرائیور لے کر گیا تھا اور سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر چالان جاری ہوا۔”

کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق، ای چالان سسٹم کے نفاذ کے بعد شہریوں میں احتیاط بڑھی ہے تاہم ابتدائی اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ اب بھی بڑی تعداد میں شہری سیٹ بیلٹ، ہیلمٹ اور ٹریفک سگنلز کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ای چالان سسٹم شفاف، خودکار اور نان انٹریکٹو ہے، اس لیے کسی بھی شہری، افسر یا سرکاری گاڑی کے لیے اس سے استثنا ممکن نہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!