کراچی کے شہریوں کی سہولت کیلیے ایک اور نادرا سینٹر کا افتتاح

کراچی کے شہریوں کی سہولت کیلیے ایک اور نادرا سینٹر کا افتتاح

یہ نادرا سینٹر ملیر میں کھولا گیا ہے جو ایک شفٹ میں کام کرے گا
کراچی کے شہریوں کی سہولت کیلیے ایک اور نادرا سینٹر کا افتتاح

ویب ڈیسک

|

4 Feb 2025

نیشنل ڈیٹا اینڈر رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے کراچی کے شہریوں کی سہولت کیلیے ایک اور مرکز کا افتتاح کردیا۔

تفیصیلات کے مطابق نادرا کراچی ڈویژن نے ضلع ملیرکے شہریوں کی سہولت کے لیے نئے نادرا مرکز کا افتتاح کردیا، ابتدائی طورپر 2 ون ونڈو کاونٹرز کے ذریعےشہریوں کوقومی شناختی کارڈزکے اجرا کے علاوہ متفرق سہولیات مہیا کی جائینگی۔ 

نادرا کراچی ڈویژن کی جانب سے گوٹھ صالح محمد میں نیا نادرارجسٹریشن سینٹرقائم کردیا جس کا افتتاح پیر کو ڈی جی نادرا کراچی ڈویژن احتشام شاہد اورایم این اے آغا رفیع اللہ نے کیا۔

افتتاح کے بعد نیا سینڑفعال کردیاگیا۔ ڈی جی نادرا کا کہناہے کہ جدید سہولیات سے آراستہ نادرا مرکز، قومی شناختی کارڈز کے اجرا، تجدید جبکہ دیگر شناختی دستاویزات سے متعلق خدمات ایک ہی جگہ دستیاب ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی طورپرصبح صبح 8:30 بجے تا شام 4:30 بجے تک ایک ہی شفٹ کام کرےگی، نئے سینٹرمیں 2ون ونڈوکاونٹرز نصب کیے گئے ہیں، جس میں ایک مقام پر تصویر، انگھوٹوں کے نشانات اور دستاویزات کی جانچ پڑتال کے مراحل ممکن ہوسکیں گے۔

ڈی جی نادراکے مطابق گوٹھ صالح محمد نادرا سینٹرمیں بیک وقت 60 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے، نئے سینٹرکے ذریعےصالح محمد گوٹھ ،شیدی گوٹھ،بھینس کالونی،عبداللہ گوٹھ اورملحقہ علاقوں کےعوام مستفید ہونگے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!