کراچی میں 10 افراد کی پراسرار لاشیں برآمد

کراچی میں 10 افراد کی پراسرار لاشیں برآمد

لاشوں کو سرد خانے منتقل کردیا گیا
کراچی میں 10 افراد کی پراسرار لاشیں برآمد

ویب ڈیسک

|

24 Jun 2024

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں اتوار کے روز چند گھنٹوں کے دوران 10لاشیں برآمد ہوئیں ہیں۔

ریسکیو ادارے چھیپا کے مطابق ممکنہ طور پر تمام افرادنشے کے عادی تھے اور وہ گرمی کی شدت کیوجہ سے دم توڑ گئے ہیں، پولیس نے بھی اسی مؤقف کی تصدیق کی ہے تاہم متوفین کا پوسٹ مارٹم بھی نہیں کیا گیا۔

 3 لاشیں لیاری کے لاشاری محلے میں کے ایم سی گراؤنڈ ، گولیمار، جہانگیر روڈ، لانڈھی، گودام چورنگی، ڈیفنس فیز سیون، اورنگی ٹاؤن سیکٹر 15 اور خمیسو گوٹھ سے لاشیں ملیں۔

 لاشوں کو پہلے  پولیس اسٹیشنز پھر سرد خانے منتقل کردیا گیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!