کراچی میں بارش کا نیا اسپیل کب انٹری دے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

کراچی میں بارش کا نیا اسپیل کب انٹری دے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

کراچی میں مطلع ابر آلود ہے، سمندری ہوائیں مکمل بحال جبکہ موسم خوشگوار ہے۔
کراچی میں بارش کا نیا اسپیل کب انٹری دے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

Webdesk

|

3 Aug 2024

کراچی: چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ کراچی میں بارش کا نیا اسپیل آج (3اگست) سے انٹری دے گا جبکہ 4 سے 7 اگست تک شہر میں موسلادھار بارش متوقع ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ کراچی میں مطلع ابر آلود ہے، سمندری ہوائیں مکمل بحال جبکہ موسم خوشگوار ہے۔

4اگست سے شہر میں بارش کا نیااسپیل اثرانداز ہوگا، 4اگست سے 7 اگست تک شہر میں موسلادھار بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میںجنوب مغربی سمت سے 19 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!