کراچی میں بارش کے باعث حادثات، جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوگئی

Webdesk
|
20 Aug 2025
کراچی میں گزشتہ روز سے وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کے باعث مختلف حادثات میں مرنے والوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔
کراچی میں کل کی سیلابی صورتحال کے اثرات آج بھی شہر کی سڑکوں پر خراب گاڑیاں اورگڑھوں کی صورت نظر آرہے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گلشن حدید میں پچھلے 24 گھنٹے میں 178 ملی میٹر اور یونیورسٹی روڈ پر 145 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
کل کی سیلابی صورتحال کے بعد اہم شاہراہوں سے پانی کی نکاسی کا سلسلہ جاری ہے،۔کارساز، ملیر ہالٹ اور دیگر مقامات پر خراب گاڑیاں سڑکوں پر موجود ہیں۔ اولڈ سٹی ایریا، آرام باغ، سندھ ہائی کورٹ، لیاقت آباد، یونیورسٹی روڈ سمیت دیگر علاقوں میں برساتی پانی جمع ہے۔
بارش کے باعث مختلف حادثات میں بچے اور خاتون سمیت 21 افراد جاں بحق ہوئے۔
Comments
0 comment