کراچی میں بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیان

کراچی میں بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیان

سردار سرفراز نے بتایا کہ مون سون ہوائوں کا سلسلہ بھارتی گجرات پر موجود ہے
کراچی میں بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیان

Webdesk

|

26 Jul 2024

کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں 29 جولائی سے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

ذرائع کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ مون سون ہوائوں کا سلسلہ بھارتی گجرات پر موجود ہے، مون سون ہوائیں 29 جولائی سے سندھ میں داخل ہوں گی۔

انہوں نے کہاکہ 29جولائی کی دوپہر یا رات سے کراچی میں بارشوں کا امکان ہے، اس دوران شہر میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

سردار سرفراز نے بتایا کہ بارشوں کا سلسلہ 31 جولائی تک جاری رہے گا، 3 اگست کے بعد ایک اور سسٹم شہر میں بارشوں کا سبب بنے گا۔

انہوں نے کہاکہ متوقع بارشوں کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کی ہدایت کردی جائے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!