کراچی میں گرمی بڑھنے کا امکان، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

کراچی میں گرمی بڑھنے کا امکان، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.1 ڈگری جبکہ ہوامیں نمی کا تناسب 67 فیصد ریکارڈ ہوا۔
کراچی میں گرمی بڑھنے کا امکان، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

Webdesk

|

24 Sep 2024

کراچی: محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ جمعرات کو شہرکا پارہ 36ڈگری تک تجاوزکرسکتا ہے جبکہ منگل کو شہرکا مطلع صاف اورمرطوب رہا،دن کے بیشتروقت دھوپ نکلی، کبھی بادل چھائے رہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.1 ڈگری جبکہ ہوامیں نمی کا تناسب 67 فیصد ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹرکی پیش گوئی کے مطابق 3روزکے دوران شہرکا موسم گرم ومرطوب رہنے کی توقع ہے،بدھ کوزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35ڈگری جبکہ جمعرات کو مذید ڈگری اضافے سے36ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوزکرسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوامیں نمی کاتناسب 55تا65فیصد بڑھنے کے سبب گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے زائد محسوس کی جاسکتی ہے۔

سمندری ہوائیں بدستوربحال رہنے کی توقع ہے ،تاہم 26ستمبرسے ملک پراثراندازہونے والے سسٹم کے تحت شہرمیں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!