کراچی میں کولا نیکسٹ کے مالک دن دہاڑے مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا، پولیس مقدمہ درج کرنے سے گریزاں

کراچی میں کولا نیکسٹ کے مالک دن دہاڑے مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا، پولیس مقدمہ درج کرنے سے گریزاں

کولا نیکسٹ کے مالک کو پولیس اسٹیشن کے سامنے سے دن دہاڑے اٹھایا گیا
کراچی میں کولا نیکسٹ کے مالک دن دہاڑے مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا، پولیس مقدمہ درج کرنے سے گریزاں

ویب ڈیسک

|

26 Jul 2024

کولا نیکسٹ کے مالک  اور پراچہ ٹیکسائل کے ڈائریکٹر کو کراچی کے علاقے ماڑی پور سے ڈبل کیبن گاڑی میں مسلح نقاب پوش افراد جبری طور پر اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔

کمپنی مینیجر اور خاندان نے تصدیق کی کہ ذوالفقار احمد کو منگل کو کلفٹن سے ماڑی پور جاتے ہوئے پولیس ٹریننگ سینٹر کے سامنے دن دہاڑے کالے رنگ کی ویڈو میں نقاب پوش افراد نے اغوا کیا۔

جس وقت یہ واردات ہوئی ذوالفقار احمد کے ساتھ اُن کے دوست قیصر بھی موجود تھے، دونوں کو 8 سے دس مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر اٹھایا اور پھر کچھ دور جانے کے بعد کولا نیکسٹ کے مالک کے دوست کو راستے میں اتار دیا اور ذوالفقار احمد کو اپنے ساتھ لے گئے۔

مینیجر عمران نے بتایا کہ انہوں نے واقعے کے بعد کلری پولیس اسٹیشن میں درخواست جمع کرائی تاہم پولیس نے ایف آئی آر درج نہیں کی جس کے بعد اہل خانہ نے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ کولا نیکسٹ پاکستان کے ایک بڑے گروپ میزان آئل کا حصہ ہے اور اس سافٹ ڈرنگ کو اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کے بعد پاکستان میں بہت زیادہ پزیرائی ملی ہے۔

لاپتہ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر لاپتہ تاجر کی رہائی کے لیے آواز اٹھائی جا رہی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین چیف جسٹس اور آرمی چیف سے اپیل کر رہے ہیں کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں اور پراچہ کی رہائی کو یقینی بنائیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!