کراچی میں مون سون کے دوران 40سے 50ملی میٹر بارش کا امکان

کراچی میں مون سون کے دوران 40سے 50ملی میٹر بارش کا امکان

سردارسرفراز نے بتایا کہ پیر سے بدھ تک شہر قائد میں درمیانی سے موسلادھاربارش متوقع ہے۔
کراچی میں مون سون کے دوران 40سے 50ملی میٹر بارش کا امکان

Webdesk

|

29 Jul 2024

کراچی:  چیف میٹرلوجسٹ سردار سرفراز  نے مون سون کے تیسرے اسپیل میں کراچی میں ہونے والی بارش کے حوالے سے اہم پیش گوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق خلیج بنگال کے اوپر بننے والا ہوا کا کم دباؤ مون سون ہواؤں کی شکل میں بھارتی گجرات و راجستھان کے بعد سندھ پر بتدریج اثرانداز ہونا شروع ہوگیا۔

چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے بتایا کہ پیر سے بدھ تک شہر قائد میں درمیانی سے موسلادھاربارش متوقع ہے۔

سردار سرفراز نے کہا کہ تیسرے اسپیل میں 40سے50 ملی میٹربارش ہوسکتی ہے۔انھوں نے کہا کہ شہر میں حبس کی کیفیت ہے، سمندری ہوائیں سست رفتاری سیچل رہی ہیں، اگست سے کراچی کا موسم خوشگوار ہو جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!