کراچی میں پولیس کی گاڑی میں لوٹ مار کرنے والا ڈی ایس پی کا بیٹا نکلا

کراچی میں پولیس کی گاڑی میں لوٹ مار کرنے والا ڈی ایس پی کا بیٹا نکلا

گلشن اقبال میں ڈی ایس پی کو دی گئی موبائل میں بیٹے نے پان کے کیبن میں لوٹ مار کی
کراچی میں پولیس کی گاڑی میں لوٹ مار کرنے والا ڈی ایس پی کا بیٹا نکلا

ویب ڈیسک

|

14 Jun 2024

شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں پان کے کیبن میں پولیس موبائل میں لوٹ مار کرنے میں ڈی ایس پی لیگل اے وی سی سی کی گاڑی استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

پان کی دکان میں لوٹ مار کی فوٹیج اور ملزمان کے چہرے سامنے آنے کے بعد پولیس نے تحقیقات کی جس میں اس بات کا انکشاف ہوا کہ گاڑی ڈی ایس پی کے زیر استعمال ہے۔

پولیس نے مذکورہ ڈی ایس پی اور ان کے بیٹے کو تحقیقات کے لیے حراست میں لے لیا ہے۔ لوٹ مار کے واقعے کی ویڈیو میں دکھائی دینے والوں میں ڈی ایس پی کا بیٹا بھی شامل تھا۔

ایس ایس پی عارف اسلم راؤ نے بتایا کہ اے وی ایل سی پولیس نے موبائل کا سراغ لگا کر اسے اپنے قبضے میں لینے کے بعد ڈی ایس پی اور ان کے بیٹے کو تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ واردات میں استعمال ڈی ایس پی ظفر کو الاٹ کی گئی تھی جبکہ لوٹ مار کرنے والوں میں ڈی ایس پی کا بیٹا بھی شامل تھا، جس سے پولیس نے حراست میں لے کر پولیس موبائل اپنے قبضے میں لے لی ہے جبکہ دیگر 2 افراد کی بھی شناخت کرلی گئی ہے جن کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

عارف اسلم راؤ نے بتایا کہ دکان دار نے اپنے بیان میں بتایا کہ مذکورہ موبائل اس سے قبل بھی ان کی دکان پر آئی تھی جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ مذکورہ پولیس موبائل اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث ہے تاہم ایسٹ انویسٹی گیشن پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ واقعے کا مقدمہ پان کیبن کے مالک شاہ زیب مغل کی مدعیت میں گلشن اقبال تھانے میں درج کیا گیا ہے۔ 

ایس ایچ او گلشن اقبال انسپکٹر عقیل نے بتایا کہ زیر حراست افراد کو تفتیش کے لیے گلشن اقبال تھانے منتقل کر دیا گیا اور ویڈیو میں دکھائی دینے والے دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!