کراچی میں سردی کے ڈیرے، درجہ حرارت 2 ڈگری محسوس ہونے لگا

کراچی میں سردی کے ڈیرے، درجہ حرارت 2 ڈگری محسوس ہونے لگا

کراچی میں دن کے وقت درجہ حرارت 12 ڈگری تک گر گیا
کراچی میں سردی کے ڈیرے، درجہ حرارت 2 ڈگری محسوس ہونے لگا

ویب ڈیسک

|

6 Jan 2025

شہر قائد میں بلوچستان کی یخ بستہ ہواؤں کیوجہ سے شدید سردی ہے اور درجہ حرارت دو ڈگری محسوس ہونے لگا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں ہونے والی برفباری اور بارش کے بعد ٹھنڈی ہواؤں نے کراچی کا رخ کرلیا، جس کے باعث دن میں دھوپ کے باوجود درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یخ بستہ ہواؤں کے باعث انسانی جسم کو محسوس ہونے والا درجہ حرارت 2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ دن بھر 5 سے 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی سمت سے ہوائیں متوقع ہیں۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 جبکہ کم سے کم 10ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔    

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!