کراچی میں سرمئی بادلوں کے ڈیروں سے موسم خوشگوار

کراچی میں سرمئی بادلوں کے ڈیروں سے موسم خوشگوار

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ بونداباندی اورہلکی بارش کاامکان ہے۔
کراچی میں سرمئی بادلوں کے ڈیروں سے موسم خوشگوار

Webdesk

|

7 Aug 2024

کراچی: شہر قائد میں سرمئی بادلوں کے ڈیروں نے موسم کو خوشگواربنا دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ بونداباندی اورہلکی بارش کاامکان ہے۔

کراچی میں بدھ کو کم ازکم درجہ حرارت 28.4 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔شہر قائد میں ہوامیں نمی کاتناسب 78 فیصد رہاجبکہ شہر میں مغربی سمت سے 19 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی تھیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون سسٹم 13 اگست سے بارش کا سبب بنے گا، اس کے علاوہ شہر میں صبح و شام کے اوقات میں بارش کا سلسلہ جاری  رہے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!