کراچی میں سائبیرین ہوائیں ، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
24 اور 25 دسمبر کو شہر میں 25 سے 35 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی تیز ہوائیں چلیں گی۔
Webdesk
|
23 Dec 2024
کراچی: چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں (منگل) سے سائبیرین ہوائیں چلیں گی۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق 24 اور 25 دسمبر کو شہر میں 25 سے 35 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی تیز ہوائیں چلیں گی۔
سردار سرفراز کے مطابق اس دوران شہر میں سردی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ اس دوران کراچی میں دن میں درجہ حرارت 25 ڈگری اور رات میں درجہ حرارت 9 تا 11 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔
Comments
0 comment