کراچی میں ٹھنڈ کا راج، درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ پر پہنچ گیا
رات اور صبح کے اوقات میں ٹریفک کی روانی میں نمایاں کمی دیکھی گئی
Webdesk
|
23 Jan 2026
کراچی: کراچی میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، تاہم تیز اور ٹھنڈی ہوائوں کے باعث سردی 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی گئی۔
شدید سردی کے باعث رات اور صبح کے اوقات میں ٹریفک کی روانی میں نمایاں کمی دیکھی گئی جبکہ پارکوں میں ورزش کے لیے آنے والوں کی تعداد بھی معمول سے کم رہی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بن قاسم میں کم سے کم درجہ حرارت 7.4 ڈگری، جناح ٹرمینل اور گلستانِ جوہر میں 10.5 جبکہ شارع فیصل میں 11.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ہوا میں نمی کا تناسب 36 فیصد جبکہ شمال مغرب سے8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
Comments
0 comment