کراچی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری

کراچی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری

شہر میں ہونے والی بارش سے مرکزی علاقے صدر میں بھی کئی مقامات پر پانی جمع ہوگیا
کراچی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری

Webdesk

|

2 Aug 2024

کراچی :شہر قائد کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہر میں کئی مقامات پر بارش کا پانی جمع ہو گیا۔

گزشتہ روز سے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ بارش کے باعث  چھوٹی سڑکوں اور گلیوں میں کیچڑ کے باعث چلنا دوبھر ہوگیا ہے۔

شہر میں کل ہونے والی بارش سے مرکزی علاقے صدر میں بھی کئی مقامات پر پانی جمع ہوگیا جب کہ اردو بازار کے اردگرد سیوریج نالے پر تجاوزات کی وجہ سے اس بار بھی پانی کی نکاسی نہ ہو سکی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  طاقتور مون سون ہوائیں 2 اگست سے راجستھان اوربحیرہ عرب سے سندھ پر اثر انداز ہوسکتی ہیں،  2 سے 6 اگست کے دوران سندھ کے اکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 3 سے 5 اگست کے دوران کراچی میں بھی درمیانی سے موسلا دھاربارش ہوسکتی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!