کراچی میں یوم آزادی پر باجے بجانے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

کراچی میں یوم آزادی پر باجے بجانے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

آئی جی سندھ نے یوم آزادی پر باجے استعمال کرنیوالوں کے خلاف سخت ایکشن کی ہدایت کردی
کراچی میں یوم آزادی پر باجے بجانے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

ویب ڈیسک

|

13 Aug 2024

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے یوم آزادی کے موقع پر سڑکوں پر باجے بجانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت یوم آزادی کی مناسبت سے صوبے میں سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ۔

اجلاس میں یوم آزادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ کی روک تھام اور پولیس رسپانس سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں کراچی پولیس چیف، ڈی آئی جیز اسٹیبلشمنٹ ، ہیڈ کوارٹرز ، ایس اینڈ ای ایس ڈی ، سی آئی اے ، ایسٹ ویسٹ ، ساؤتھ ، اے آئی جیز،ایڈمن و آپریشنز ، ایس پی ایم اینڈ پی آر نے بالمشافہ جبکہ حیدرآباد ، ایس بی اے ، میرپور خاص کے ڈی آئی جیز اور ایس ایس پی لاڑکانہ اور سکھر پولیس کے افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں یوم آزادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات و حکمت عملی پر مشتمل بریفنگ دی گئی۔ آئی جی سندھ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ جشن آزادی کے موقع پر مزار قائد کے اندرون و اطراف میں سیکیورٹی کو غیر معمولی بنایا جائے ۔

غلام نبی میمن نے جشن آزادی کی مناسبت سے پریشر ہارنز اور شدید آواز والے مختلف باجے استعمال کرنیوالوں کے خلاف سخت ایکشن کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی اس کے علاوہ بغیر سائلنسر یا شور پیدا کرنے والی موٹر سائیکلوں کے مالکان کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا۔

آئی جی سندھ نے ہدایت کی کہ ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلیے انٹیلی جنس نیٹ ورک کو متحرک کیا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے جبکہ سیکیورٹی اقدامات کو ہر سطح پر فول پروف بنایا جائے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!