کراچی آنے والی امریکی خاتون نے 10 ارب روپے کی انگوٹھی چوری کا دعوی کردیا

کراچی آنے والی امریکی خاتون نے 10 ارب روپے کی انگوٹھی چوری کا دعوی کردیا

امریکی خاتون نے گیسٹ ہاؤس پر الزام عائد کردیا
کراچی آنے والی امریکی خاتون نے 10 ارب روپے کی انگوٹھی چوری کا دعوی کردیا

ویب ڈیسک

|

1 Feb 2025

کراچی میں اپنے آن لائن بوائے فرینڈ کی تلاش میں آنے والی امریکی خاتون اونجا اینڈریو رابنسن ایک گیسٹ ہاؤس میں اپنی ہیرے کی انگوٹھی تلاش کرنے پہنچیں اور دعویٰ کیا کہ انگوٹھی کی قیمت 27 ارب روپے سے زائد تھی۔

خاتون نے دعویٰ کیا کہ قیمتی انگوٹھی انہیں ندال نے تحفے میں دی جس کی قیمت لاکھوں میں تھی۔ میڈیا اہلکاروں اور چھیپا رضاکاروں کے ہمراہ، اونجا گیسٹ ہاؤس پہنچیں اور اپنی 'سرخ انگوٹھی' کا مطالبہ کیا اور اصرار کیا کہ یہ ان کے قیام کے دوران گم ہو گئی تھی۔

انتظامیہ نے قیام کی تردید کی اور کہا کہ ہمارے پاس تو خاتون کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔ امریکی خاتون نے کہا کہ میں نے یہاں قیام کیا، تم اپنی کتاب میں دیکھو اور میری سرخ ہیرے کی انگوٹھی واپس کرو‘۔

خاتون نے مزید دعویٰ کیا کہ وہ کمرہ نمبر 106 میں ٹھہری تھیں، میرے شوہر کی دی گئی انگوٹھی 10 کروڑ ڈالر (10 ارب روپے سے زائد) کے قریب ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!