کراچی نیپا حادثہ: وزیر اعلیٰ سندھ نے 5 متعلقہ افسران کو معطل کردیا
اسسٹنٹ کمشنرگلشن اقبال عامر علی شاہ اور مختیارکار گلشن اقبال سلمان فارسی کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔
Webdesk
|
3 Dec 2025
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر نیپا چورنگی پر مین ہول میں گرنے سے 3 سالہ بچے کے جاں بحق ہونے پر 5 متعلقہ افسران کو معطل کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلی کی ہدایت پر محکمہ بلدیات سندھ نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز عمران راجپوت کو معطل کردیا ۔
ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گلشن اقبال کے اسسٹنٹ انجینئر راشد فیاض اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ایگزیکٹو انجینئر وقار احمد کو بھی معطل کردیا گیا ہے ۔
اسسٹنٹ کمشنرگلشن اقبال عامر علی شاہ اور مختیارکار گلشن اقبال سلمان فارسی کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔
Comments
0 comment