کراچی سمیت سندھ بھر میں تعلیمی ادارے 5 سے 9 فروری تک بند رہیں گے
پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر جبکہ 6 سے 9 فروری الیکشن کے سبب اسکول بند رہیں گے
ویب ڈیسکپ
|
1 Feb 2024
محکمہ تعلیم سندھ نے بھی الیکشن کے پیش نظر صوبے کے تمام تعلیمی ادارے 6 تاریخ سے 9 تاریخ تک بند رکھنے کا اعلان کردیا۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ عام انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں تمام سرکاری و نجی اسکولز، کالجز، یونیورسٹیاں بند رہیں گی۔
واضح رہے کہ پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کی چھٹی ہے اس کے 9 فروری کو جمعہ ہے۔
یعنی کہ بچوں کو لگاتار پانچ چھٹیاں اور جو اسکول ہفتے میں دو دن بند رہتے ہیں انہیں ساتھ چھٹیاں مل جائیں گی۔
ادھرمحکمہ تعلیم سندھ نے تعلیمی سال اگست سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسٹیرنگ کمیٹی کی سب کمیٹی کی مشاورت کے بعد اسکولز کو اگست سے شروع کیا جائے گا۔آئندہ تعلیمی سال 25-2024 یکم اپریل 2024 کے بجاۓ یکم اگست 2024 شروع ہوگا۔محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
Comments
0 comment