کراچی سے 10 ارب روپے مالیت کی بھارت سے اسمگل شدہ ادویات برآمد

کراچی سے 10 ارب روپے مالیت کی بھارت سے اسمگل شدہ ادویات برآمد

کسٹمز ٹیم نے 20 فروری کو چھاپہ مار کر ٹریماڈول نامی دوا کی 21.794 ملین گولیاں اور کیپسول برآمد کیے
کراچی سے 10 ارب روپے مالیت کی بھارت سے اسمگل شدہ ادویات برآمد

ویب ڈیسک

|

26 Feb 2025

پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے 10 ارب روپے مالیت کی بھارت سے اسمگل شدہ ممنوعہ ادویات ضبط کر لی ہیں۔

کلکٹر انفورسمنٹ معین الدین وانی نے ڈپٹی کلکٹرز باسط حسین اور رضا نقوی کے ساتھ پریس کانفرنس میں بتایا کہ بھارت سے اسمگل کی گئی ممنوعہ ادویات کورنگی کے ایک گودام میں محفوظ تھیں۔

اسسٹنٹ کلکٹر بسمہ کی قیادت میں کسٹمز ٹیم نے 20 فروری کو چھاپہ مار کر ٹریماڈول نامی دوا کی 21.794 ملین گولیاں اور کیپسول برآمد کیے۔

ٹریماڈول ایک درد کش دوا ہے جس میں افیون کی مقدار پائی جاتی ہے۔ یہ دوا کئی ممالک میں کنٹرولڈ میڈیسن کے طور پر استعمال ہوتی ہے، اور پاکستانی حکومت بھی اسے کنٹرولڈ میڈیسن قرار دینے پر غور کر رہی ہے۔ اس کیس میں کئی گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں، اور تفتیش جاری ہے۔

کسٹمز حکام کے مطابق یہ جنوبی ایشیا میں اب تک کی سب سے بڑی ضبطی ہو سکتی ہے۔ ضبط شدہ ادویات کی اتنی بڑی مقدار کو منتقل کرنے کے لیے بڑے کنٹینرز کی ضرورت ہوتی ہے۔ گزشتہ سال، ممبئی کسٹمز نے 1.1 ارب روپے مالیت کی 6.8 ملین گولیاں ضبط کی تھیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!