کراچی والوں کے لیے بری خبر، دودھ کی قیمت میں اضافے کا اعلان

کراچی والوں کے لیے بری خبر، دودھ کی قیمت میں اضافے کا اعلان

نوٹی فکیشن جاری، فی کلو قیمت 220 روپے ہوگی
کراچی والوں کے لیے بری خبر، دودھ کی قیمت میں اضافے کا اعلان

ویب ڈیسک

|

13 Jun 2024

شہر قائد میں ڈیری فارمرز اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان دودھ کی قیمت کے حوالے سے معاملات طے پاگئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیری فارمرز اور ہول سیلرز نے کمشنر کراچی کو دودھ کی قیمت میں اضافہ پر راضی کیا اور یہ مشاورتی اجلاس کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔

اجلاس میں دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے اضافہ کا فیصلہ کیا گیا اور طے پایا کہ دودھ ریٹیل میں 220 روپے لیٹر فروخت ہوگا جبکہ اس کا فارم ریٹ 195، ہول سیل قیمت 205 ہوگی۔

اجلاس کے بعد قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا جبکہ ضلعی انتظامیہ اور ڈیری فارمرز کے درمیان دودھ سرکاری نرخ پر فروخت کرنے کے معاملے پر حلف نامے پر بھی دستخط کیے گئے ہیں۔

حلف نامے کے مطابق کراچی بھر میں دودھ فروش فی کلو 220 روپے میں فروخت کریں گے اور اس سے زیادہ قیمت پر فروخت کرنے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!