کراچی والوں کیلیے گھر بیٹھے سستا پانی کا ٹینکر منگوانے کی تیز ترین نئی سہولت

کراچی والوں کیلیے گھر بیٹھے سستا پانی کا ٹینکر منگوانے کی تیز ترین نئی سہولت

واٹربورڈ نے یہ سروس متعارف کروائی ہے
کراچی والوں کیلیے گھر بیٹھے سستا پانی کا ٹینکر منگوانے کی تیز ترین نئی سہولت

ویب ڈیسک

|

16 Dec 2024

سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد نے شہریوں کی سہولت کے لیے ایک اہم اقدام اٹھاتے ہوئے  رعایتی نرخوں پر فراہم کیے جانے والے واٹر ٹینکرز کوٹے میں اضافہ کردیا۔

اس حوالے سے انچارج ہائیڈرنٹس سیل واٹر کارپوریشن الٰہی بخش بھٹو نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سی ای او واٹر کارپوریشن کی ہدایت پر ہائیڈرنٹس سیل نے عوام کی سہولت کے لیے تمام سرکاری ہائیڈرنٹس پر ونڈو سروس کا بھی آغاز کردیا ہے جہاں سے چوبیس گھٹنے با آسانی واٹر ٹینکر بک کروایا جا سکتا ہے۔

اس کے علاؤہ شہر میں پانی کی فراہمی بحال رکھنے کے لیے واٹر کارپوریشن نے تین روز کے لیے کمرشل ٹینکرز سروس معطل کردی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی روڈ پر جاری مرمتی کام مکمل ہونے تک کمرشل ٹینکرز سروس معطل رہے گی جبکہ تین روز تک شہریوں سمیت رہائشی فلیٹس کو بھی جنرل پبلک سروس کے تحت واٹر ٹینکرز فراہم کیے جائیں گے۔

انہوں نے عوام سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ واٹر ٹینکر لیتے وقت وہ کمپیوٹرائزڈ ای سلپ ضرور حاصل کریں جبکہ کمپیوٹرائزڈ ای سلپ نہ دینے والے کے خلاف فوراً شکایات درج کروائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی سہولت کے لیے تمام سرکاری ہائیڈرنٹس کے نمبرز بھی دیے گئے ہیں جن پر شہری واٹر ٹینکر بک کرواسکتے ہیں کرش پلانٹ ہائیڈرنٹ 03428303635، صفورہ ہائیڈرنٹ 03003114520، سخی حسن ہائیڈرنٹ 03150232384، لانڈھی فیوچر ہائیڈرنٹ 03324551320، شیر پاؤ ہائیڈرنٹ 03110200201، نیپا ہائیڈرنٹ 03312458004

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!