کرم میں ایک ماہ کیلیے بڑی پابندیاں عائد
امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر یہ فیصلے کیے گئے ہیں
ویب ڈیسک
|
5 Jan 2025
خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں ہونے والے حالیہ حملے کے بعد انتظامیہ نے بڑا فیصلہ کرلیا۔
کوہاٹ میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کرم کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے تو وہیں انتظامیہ نے بھی بڑا قدم اٹھالیا۔
کرم میں گذشتہ روز قافلے پر فائرنگ کے واقعے کے بعد انتظامیہ نے ضلع بھر میں دو ماہ کیلیے دفعہ 144 نافذ کردی۔ جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق دفعہ 144 کے تحت اسلحے کی نمائش، غیر قانونی اجتماعات پر پابندی ہوگی، جبکہ تری سے چھیری کے مقام تک مین شاہراہ پر ہر قسم کے اجتماعات پر بھی پابندی ہوگی۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی جانب سے کرم میں دفعہ 144 کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔
Comments
0 comment