کرپشن کیسز میں آصف زرداری کو بڑا استشنی مل گیا

کرپشن کیسز میں آصف زرداری کو بڑا استشنی مل گیا

احتساب عدالت نے تحریری فیصلہ جاری کردیا
کرپشن کیسز میں آصف زرداری کو بڑا استشنی مل گیا

ویب ڈیسک

|

11 May 2024

احتساب عدالت نے پارک لین اور توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس میں آصف علی زرداری کے خلاف کارروائی روک دی۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے صدر مملکت ہونے کی وجہ سے آصف زرداری کو استشیٰ دیا۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے آصف زرداری کی درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ جب تک آصف علی زرداری صدر مملکت ہیں ان کے خلاف کیسز کی کارروائی آگے نہیں بڑھ سکتی۔

اس سے قبل آصف زرداری کی جانب سے درخواست دائر کی گئی جس کے مطابق آئین کے آرٹیکل 248 (2) صدر مملکت کا عہدہ ملنے کے بعد آصف زرداری کے خلاف کرمنل کارروائی نہیں ہوسکتی۔

احتساب عدالت نے قرار دیا کہ آئین کے آرٹیکل 248 (2) کے تحت صدر مملکت کے خلاف کوئی کیس ہوسکتا اور نا کوئی کارروائی جاری رہ سکتی ، لہذا صدر مملکت آصف علی زرداری کی کیسز سے صدارتی استثنیٰ حاصل کرنے کی درخواستیں منظور کی جاتی ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!