خصوصی افراد کو ایکسپائر نہ ہونے والے شناختی کارڈ دینے کا فیصلہ

خصوصی افراد کو ایکسپائر نہ ہونے والے شناختی کارڈ دینے کا فیصلہ

نادرا کی جانب سے سہولت کا اعلان کردیا گیا
خصوصی افراد کو ایکسپائر نہ ہونے والے شناختی کارڈ دینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک

|

29 Jan 2025

کراچی: نادرا کی جانب سے خصوصی افراد کےلئے تاحیات میعاد کےساتھ منفرد شناختی کارڈ کا اجراء کیا جائے گا۔

ترجمان نادراکے مطابق حکومتِ پاکستان کی طرف سے نادرا (قومی شناختی کارڈ کے قوانین مجریہ 2002)میں ترامیم کی منظوری کے بعد پاکستان میں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو وہیل چیئر کے لوگو والا خصوصی کارڈ جاری کیا جائے گا۔

خصوصی بچوں کےب فارم یا جووینائل کارڈ پربھی وہیل چیئر کا نشان ہوگا،خصوصی افراد کے لئےمتعلقہ وفاقی یا صوبائی اداروں میں اندراج ضروری ہوگا،اعضاء عطیہ کرنے والےافراد کوبھی تاحیات میعاد کے ساتھ خصوصی کارڈ جاری کیا جائے گا۔

 اعضاء عطیہ کرنے والےخصوصی افراد کے کارڈ پروہیل چیئر اور ڈونر دونوں کے نشانات ہوں گے، متعلقہ ڈونررجسٹریشن اتھارٹیزمیں اعضاء کےعطیہ کے لئےاندراج ضروری ہوگا۔

قواعد میں ترامیم کا نوٹیفکیشن آئندہ گزٹ آف پاکستان میں شائع ہونے پریہ تبدیلیاں نافذ العمل ہوں گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!