کوہاٹ میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے میں 4 شہید

کوہاٹ میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے میں 4 شہید

دس سے زائد دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا، جوابی کارروائی میں چار مارے گئے
کوہاٹ میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے میں 4 شہید

ویب ڈیسک

|

10 Jan 2024

بدھ کی رات گئے ضلع کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پر لاچی ٹول پلازہ کے قریب پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں تین پولیس اہلکار شہید جب کہ ایک شہری جاں بحق ہوگیا۔

 رات گئے دس سے زیادہ دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا، پولیس کی جوابی کارروائی میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

 شہید ہونے والوں میں لانس نائیک کانسٹیبل امجد، لانس نائیک کانسٹیبل جنید اور کانسٹیبل وقار شامل ہیں۔ 

 حملے میں لکی مروت کا رہائشی نور محمد بھی مارا گیا۔حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شرپسندوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

 یہ حملہ خیبرپختونخوا کی تحصیل ماموند میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو لے جانے والی گاڑی کو نشانہ بنائے جانے کے دو روز بعد ہوا ہے۔ واقعے میں سات پولیس اہلکار شہید ہوئے۔

 اسی روز ایک اور واقعے میں شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی شہید جب کہ ایک زخمی شدت پسند کو گرفتار کر لیا گیا۔

گزشتہ روز ہی بنوں میں بھی دہشت گردوں نے پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور اہلکاروں پر فائرنگ کی، جس میں تین اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!