خواتین سے بھیک منگوانے والا گروہ کا سرغنہ گرفتار

خواتین سے بھیک منگوانے والا گروہ کا سرغنہ گرفتار

پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا
خواتین سے بھیک منگوانے والا گروہ کا سرغنہ گرفتار

ویب ڈیسک

|

3 Mar 2025

سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے رمضان المبارک کے دوران پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف بڑا ایکشن کرتے ہوئے ٹھوکر کے علاقے سے بھکاری گینگ کا سرغنہ گرفتار کر لیا۔

گرفتار فرد احمد ولد انگن کے خلاف گداگری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے اسے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔  

انچارج سیکٹر نیاز بیگ انسپکٹر زاہد اور ٹریفک وارڈنز امجد اور ارشد کی مسلسل 2 سے 3 دن کی کاوشوں کے بعد بھکاری گینگ کا پتہ چلایا گیا۔

گرفتار سرغنہ اپنی گھر کی خواتین سمیت دیگر عورتوں سے بھیک منگواتا تھا اور خود سائیڈ پر بیٹھ کر نگرانی کرتا تھا۔   احمد نے اعتراف کیا کہ وہ شکارپور، سندھ کا رہائشی ہے اور وہاں سے خواتین کو لاہور لاتا ہے۔ اس نے بتایا کہ اس کا پورا گروہ ہے، جسے وہ شہر کے مختلف پوائنٹس پر بھیک مانگنے کے لیے چھوڑتا اور واپس لیتا ہے۔  

سی ٹی او لاہور نے انچارج نیاز بیگ اور ٹریفک وارڈنز کو ان کی بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رمضان میں خصوصی ٹیموں کے ذریعے شہر کو پیشہ ور بھکاریوں سے پاک کرنے کے لیے کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!