کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.5 ریکارڈکی گئی
زلزلے کی شدت 3.5اور گہرائی 58کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
Webdesk
|
18 Apr 2024
کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 3.5اور گہرائی 58کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 4 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔ زلزلے کے باعث تاحال کسی جانی یا مالی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔
Comments
0 comment