کوئی مجھ پر تنقید کرے یا گالی بھی دے تو خاموش رہتا ہوں، ذاکر نائیک

کوئی مجھ پر تنقید کرے یا گالی بھی دے تو خاموش رہتا ہوں، ذاکر نائیک

ڈاکٹر ذاکر نائیک کا نجی چینل کو انٹرویو
کوئی مجھ پر تنقید کرے یا گالی بھی دے تو خاموش رہتا ہوں، ذاکر نائیک

ویب ڈیسک

|

11 Oct 2024

معروف مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ کوئی مجھ پر تنقید کرے یا گالی بھی دے تو اس کا جواب نہیں دیتا۔

  ایک چینل کو دیے گئے انٹرویو کے دوران ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ میں شرعی اصولوں پر کاربند ہوں اور کسی بھی صورت تنقید کا گالی کا جواب نہیں دیتا۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا تھا کہ’اگر ہم قرآن وسنت کی ہدایات اور تعلیمات پر عمل کریں تو کبھی تناؤ پیدا نہیں ہوگا، میرے خلاف بھی کئی لوگ بات کرتے ہیں لیکن مجھے ان سے کوئی مسئلہ نہیں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’میرا فارمولا سادہ ہے کوئی میرے خلاف بات کرتا ہے تو میں اس کا جواب نہیں دیتا، میں اپنی ٹیم سے کہتا ہوں کہ اس تنقید میں میرے لیے اگر کوئی ہدایت ہے تو مجھے بتائیں لیکن اگر صرف تنقید ہے تو کرنے دیں‘ ۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا تھا کہ ’کوئی مجھے گالی بھی دے تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں، میرے اسٹیج پر بھی اگر علما میرے خلاف بات کریں مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہوتا، اس دوران علما بھی حیران رہ جاتے ہیں کہ میں کس طرح کا آدمی ہوں‘۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!