خیبرپختونخوا، صوبائی وزیر سمیت پی ٹی آئی کے 9 اراکین کی رکنیت تاحال معطل ہونے کا انکشاف

خیبرپختونخوا، صوبائی وزیر سمیت پی ٹی آئی کے 9 اراکین کی رکنیت تاحال معطل ہونے کا انکشاف

اراکین کی جانب سے الیکشن کمیشن میں گوشوارے جمع نہیں کروائے گئے
خیبرپختونخوا، صوبائی وزیر سمیت پی ٹی آئی کے 9 اراکین کی رکنیت تاحال معطل ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک

|

28 Jan 2025

سالانہ گوشوارے جمع نہ کروانے پر صوبائی وزیر سمیت خیبرپختونخوا اسمبلی کے 11 اراکین کی رکنیت تاحال بحال نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن میں گوشوارے جمع نہ کرانے والے خیبرپختونخوا اسمبلی کے11 اراکین کی رکنیت تاحال بحال نہ ہوسکی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن کے بعد 33 اراکین کی رکنیت معطل کی گئی تھی جن میں سے 22 سے گوشوارے جمع کرادیے تو اُن کی رکنیت بحال ہوگئے۔

صوبائی وزیر عدنان قادری سمیت پی ٹی آئی کے 9 جبکہ اپوزیشن کے دو اراکین نے تاحال گوشوارے جمع نہیں کرائے جس پر اُن کی رکنیت معطل ہے۔

زرشاد خان، طفیل انجم، عامر فرزند خان، طارق محمود آریانی، افتخار علی مشوانی، ارشد علی، عبدالغنی، اعجاز محمد، جلال خان اور اشفاق احمد ان اراکین میں شامل ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!