خیبرپختونخوا میں کرپشن، پی ٹی آئی اراکین کا صوبائی حکومت اور کابینہ کے خلاف احتجاج
پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نے علامتی واک آؤٹ کیا
ویب ڈیسک
|
10 Dec 2024
خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی اپنی ہی حکومت کے خلاف ہوگئے۔
صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں تحریک انصاف کے ارکان نے اپنی ہی حکومت اور کابینہ ارکان پر شدید تنقید کی اور کارکردگی پر سوالات اٹھائے۔
اس دوران ناراض اراکین نے اسمبلی اجلاس سے بھی احتجاجا علامتی واک آؤٹ بھی کیا۔
اسمبلی اجلاس میں حکومتی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے اراکین نے کہا کہ ضلع تورغر میں 6 ماہ میں 3 ارب کی کرپشن ہوئی ہے جس کے تمام ثبوت موجود ہیں لیکن مشیر اینٹی کرپشن وزیر کے برابر مراعات لینے کے باوجود اپنی تنخواہ بھی حلال نہیں کررہے ہیں۔
ضلع کوہاٹ سے حکومتی رکن نے کوہاٹ ڈویژن کو تیل و گیس کی رائلٹی کی عدم ادائیگی پر ایوان سے واک آؤٹ کیا
Comments
0 comment