خیبرپختونخوا میں وزرا کی بدعنوانیوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز

خیبرپختونخوا میں وزرا کی بدعنوانیوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز

کمیٹی نے وزرا سے تحریری جواب مانگ لیا، رپورٹ عمران خان کو پیش کی جائے گی
خیبرپختونخوا میں وزرا کی بدعنوانیوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز

ویب ڈیسک

|

11 Aug 2024

خیبرپختونخوا میں بدعنوانی کی اطلاعات پر وزرا کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں بدعنوانی کی اطلاعات پر تحقیقاتی کمیٹی نے پوچھ گچھ کیلیے وزراء کو طلب کر لیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر بننے والی کمیٹی نے وزرا سے تحریری بیانات بھی مانگ لیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سی اینڈ ڈبلیو کے وزیر کو بیان ریکارڈ کرانے اور تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، اس کے علاوہ محکمہ صحت اور محکمہ خوراک کے وزراء کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کمیٹی کے رکن قاضی انور نے کہا کہ ہم نے اپنا کام شروع کر دیا ہے، وزراء کے بیانات لئے جا رہے ہیں، جن محکموں کے حوالے سے شکایات ہیں ان سب کو بلایا جائے گا اور منصفانہ و شفاف طریقے سے تحقیقات کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم وزرا کے بیانات اور تحریری جوابات لینے کے بعد ایک رپورٹ بنا کر بانی چیئرمین کو پیش کریں گے جس کے بعد وہ فیصلہ کریں گے۔

دوسری جانب مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے تحریک انصاف کے وزرا کے خلاف تحقیقات کی تصدیق کی اور کسی بھی قسم کی دھڑے بندی کی سختی سے تردید کی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!