خیبرپختونخواہ حکومت نے کل سے تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا
Webdesk
|
28 Nov 2024
پشاور: خیبرپختونخوا نے حکومت نے اسلام آباد سانحے پر 3 روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کردیا، صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا اور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کا کہنا تھا کہ ڈی چوک پر اداروں نے بربریت کی انتہا کر دی، فلسطین کی تاریخ دہرائی گئی، نہتے کارکنوں کو سنائپرز سے نشانہ بنایا گیا، گاڑیوں کے نیچے کچلا گیا، ایک نماز پڑھتے باریش کارکن کو کنٹینر سے اٹھا کر اداروں نے نیچے پھینک دیا۔
ڈاکٹر امجد علی کا کہنا تھا کہ میں عشاء کی نماز کی امامت کرا رہا تھا، میرے ساتھ نمازی کو گولی لگی، اسے موٹر سائیکل پر لے گئے۔
ریاست نے 25ـ26ـ27 نومبر کو جو ظلم، بربریت، تشدد قتل عام کیا ہے اس پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا جاتا ہے اور یہ سوگ کل سے شروع ہوگا۔
سپیکر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میں اس ایوان کی توجہ آئین کے آرٹیکل 16 کی جانب دلانہ چاہتا ہوں، یہ آرٹیکل پرامن احتجاج کی اجازت دیتا ہے مگر مقدر قوتوں نے اسکو چھینا ہے۔
جس کسی نے ظلم کے خلاف آواز اٹھائی اسکو بے دردی سے کچلا گیا، حکومتی ایما پر اداروں نے بربریت کی انتہا کردی، غزہ اور فلسطین کی داستان دہرائی گئی۔
تمام بین الاقوامی میڈیا نے اس کی کوریج کی،پاکستانی میڈیا خاموشرہا، بین الاقوامی اداروں نے کارکنان کو کلین چیٹ دی۔
اسپیکر نے کہا کہ ایسے تجربات کو ہم پہلے بھی بھگت چکے ہیں، مشرقی پاکستان بنگلہ دیش بھی اسی کی نظر ہوا، اس پاکستان میں کوئی ایسی سیاسی قوت نہیں رہی جس پر فسطائیت کا زور نہ چلایا گیا ہو۔
تمام پارٹیوں کے سربراہان کو شہید کیا گیا، چوکوں کٹہروں میں شہید کیا گیا، کیا آئین کے لئے لڑنا جرم ہے، ظلم جب بڑھ جاتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔
Comments
0 comment