لبنان میں موجود پاکستانیوں کیلیے ہدایت نامہ جاری، شہریوں کو سفر نہ کرنے کی ہدایت
دفتر خارجہ نے لبنان کے حوالے سے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی
ویب ڈیسک
|
25 Sep 2024
دفتر خارجہ نے لبنان میں پاکستانی شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے انہیں سفر نہ کرنے کی ہدایت کردی۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں حالیہ حملوں کے پیش نظر پاکستانی شہریوں کو لبنان کا سفر نہ کرنے جبکہ لبنان میں مقیم پاکستانی شہری دستیاب کمرشل پروازوں کے ذریعے فوری لبنان چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ جو پاکستانی کسی وجہ سے لبنان نہیں چھوڑسکتے وہ انتہائی احتیاط برتیں اور محفوظ علاقوں میں منتقل ہوں، پاکستانی شہری سفارت خانہ پاکستان بیروت سے رابطے میں رہیں۔
Comments
0 comment