لاہور میں موسلادھار بارش، پانی اسپتال اور گھروں میں داخل

لاہور میں موسلادھار بارش، پانی اسپتال اور گھروں میں داخل

لاہور کے علاقے گجومتہ کے قریب بابا بلھے شاہ انٹرچینج گاؤں میں ٹی آر گارڈر کی چھت گر گئی
لاہور میں موسلادھار بارش، پانی اسپتال اور گھروں میں داخل

Webdesk

|

1 Aug 2024

لاہور:  صوبائی دارالحکومت لاہور میں موسلادھار بارش کے باعث چھتیں گرنے کے مختلف واقعات میں ایک بچی جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔

لاہور کے علاقے گجومتہ کے قریب بابا بلھے شاہ انٹرچینج گاؤں میں ٹی آر گارڈر کی چھت گر گئی جس کے ملبے تلے 6 افراد دب گئے، واقعہ کے نتیجے میں ایک بچی جاں بحق جبکہ 5 افراد کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

چھت گرنے کا دوسرا واقعہ شوکت خانم چوک کے قریب پیش آیا، چھت گرنے سے دو افراد ملبے تلے دب گئے، ریسکیو نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے دونوں افراد کو ملبے کے نیچے سے نکال لیا۔

ریسکیو ٹیم نے ایک شخص کو ابتدائی طبی امداد دی جبکہ دوسرے شخص کو زخمی حالت میں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!