لاہور میں پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن، 55 کارکنان گرفتار، مرکزی قیادت روپوش

لاہور میں پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن، 55 کارکنان گرفتار، مرکزی قیادت روپوش

گرفتار ہونے والوں میں 9 مئی کے اشتہاری ملزمان بھی شامل ہیں
لاہور میں پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن، 55 کارکنان گرفتار، مرکزی  قیادت روپوش

ویب ڈیسک

|

12 Oct 2024

لاہور: پنجاب پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کو گرفتار کرنے کا سلسلہ شروع کردیا اور اب تک 55 کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت ایک بار پھر روپوش ہوگئی ہے جبکہ کارکنان کی گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

لاہور کے مختلف علاقوں سے پولیس نے 55 پی ٹی آئی کے کارکنان کو گرفتار کیا جن کو مختلف تھانوں میں منقتل کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں 9 مئی واقعات میں ملوث اشتہاری ملزمان بھی شامل ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے کہا کہ انتشار پھیلانے والے کارکنوں پر نئے مقدمات درج کیے جائیں گے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!