لڑکیاں لڑکوں سے زیادہ ذہین ہیں، مفتی طارق مسعود کا ساحل عدیم سے معافی کا مطالبہ

لڑکیاں لڑکوں سے زیادہ ذہین ہیں، مفتی طارق مسعود کا ساحل عدیم سے معافی کا مطالبہ

مفتی طارق مسعود نے کہا کہ ساحل عدیم سے غلطی ہوئی انہیں معافی مانگنی چاہیے
لڑکیاں لڑکوں سے زیادہ ذہین ہیں، مفتی طارق مسعود کا ساحل عدیم سے معافی کا مطالبہ

ویب ڈیسک

|

8 Jul 2024

معروف عالم دین مفتی طارق مسعود نے متنازعہ شخصیت ساحل عدیم سے کہا ہے کہ وہ ملک کی 50 فیصد آبادی کی نمائندگی کرنے والی خواتین کے بارے میں توہین آمیز تبصرے کرنے پر معافی مانگیں۔

واضح رہے کہ یہ تنازع اس وقت کھڑا ہوا جب ساحل عدیم نے ملک کی 95 فیصد خواتین کو غیر تعلیم یافتہ یا پھر جاہل قرار دیا تھا۔

ساحل عدیم کی جانب سے یہ غیر حساس ریمارکس ایک نجی نیوز چینل کے شو مکالمہ کے دوران سامنے آئے جس میں خواتین کے حقوق اور انسانی حقوق پر بات کرنے کے لیے مصنف خلیل الرحمان قمر کو بھی بطور مہمان مدعو کیا گیا تھا۔

شو کے دوران، ساحل نے عوام سے کہا کہ وہ 100 مردوں اور خواتین میں سے معلومات کے بارے میں پوچھیں، ان میں سے 25 آدمی خواندہ ملیں گے یعنی پڑھے لکھے جبکہ 100 میں سے 95 فیصد خواتین جاہل ہے۔

مفتی طارق نے کہا کہ ساحل عدیم سے غلطی سرزد ہوئی لہذا انہیں معافی مانگنی چاہیے، وہ اس لڑکی کو ڈانٹ رہے تھے، جب آپ اسے ان کے سوال کا جواب نہیں دیتے تو مایوس ہو جاتا ہے، آپ کسی پر فتویٰ نہیں لگا سکتے۔

طارق مسعود نے کہا کہ ’’لڑکیاں لڑکوں سے زیادہ ذہین ہوتی ہیں اور وہ اسلامی تعلیمی، عملی میدان دونوں شعبوں میں لڑکوں سے بہت آگے ہیں‘۔


Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!