الیکشن جیت کر پنجاب کے سیاست دانوں کے ملک میں علاج کا بندوبست کریں گے، بلاول

الیکشن جیت کر پنجاب کے سیاست دانوں کے ملک میں علاج کا بندوبست کریں گے، بلاول

الیکشن جیت کر سب کو دکھائیں گے کہ پنجاب میں بھی بھٹو زندہ ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی
الیکشن جیت کر پنجاب کے سیاست دانوں کے ملک میں علاج کا بندوبست کریں گے، بلاول

ویب ڈیسک

|

11 Jan 2024

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پنجاب کے سیاست دان علاج کرانے لندن جاتے ہیں الیکشن جیت کر ان کے علاج کا یہیں بندوبست کریں گے۔

فیصل آباد میں جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو نے ایک بار پھر ن لیگ اور پی ٹی آئی پر تنقید کے نشتر برسائے اور کہا کہ کوئی جیل سے بچنے اور کوئی نکلنے کیلیے الیکشن لڑ رہا ہے، سیاسی جماعتیں اپنی ذاتی لڑائیاں لڑ رہی ہیں، یہ لوگ الیکشن لڑ کر اپنے ذاتی مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم جھکنے اور ڈرنے اور پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں، الیکشن جیت کر سب کو دکھائیں گے کہ پنجاب میں بھی بھٹو زندہ ہے، پیپلزپارٹی کو موقع ملا تو تنخواہیں اور آمدنی دگنی جبکہ غریبوں کو 30 لاکھ گھر بنا کر دیں گے اور کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دیں گے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ ’پنجاب کے سیاست دان لندن جاکر علاج کراتے ہیں، ان کے دل کے علاج کا یہیں بندوبست کردیں گے، غریب دشمن جماعتوں کو پنجاب اور ملک پر مسلط کیا گیا، مجھے خوشی محسوس ہورہی ہے پنجاب میں ہوں‘۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ الیکشن لڑ کر ذاتی مسائل حل کرنا چاہتے ہیں، ہم تمام سیاسی جماعتوں کا مقابلہ کر کے دکھائیں گے، کچھ قوتوں نے سوچا تھا کہ بھٹو اور بے نظیر کے بعد پیپلزپارٹی ختم ہوجائے گی‘۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!