الیکشن کمیشن نے مزید 93 اراکین اسمبلی کو تحریک انصاف کا شمار کرلیا
Webdesk
|
30 Jul 2024
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پنجاب، پختونخوا اور سندھ اسمبلی کے مزید 93 اراکین کو تحریک انصاف کا تسلیم کرلیا۔
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب سے سنی اتحاد کونسل کے 29 اور پختونخوا اسمبلی کے 58 جبکہ سندھ اسمبلی کے 6 ارکان کی وابستگی تحریک انصاف کے ساتھ منسوب کردی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے 93 ارکان کو تسلیم کرنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔
اُدھر خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا تحریک انصاف سے وابستگی کا نوٹفیکیشن جاری نہ ہونے سکا جبکہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں 93 میں سے 58 ارکان کا پی ٹی آئی سے وابستگی کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا پی ٹی آئی سے وابستگی تسلیم کرلی ۔ اس کے علاوہ صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم، وزیر عدنان قادری، مشیر سیاحت چن زیب خان، وزیر تعلیم مینا خان کی وابستگی تسلیم نہیں کی گئی۔
ذرائع کے مطابق امکان ظاہر کیاجارہا ہے کہ دوسرے مرحلے میں مذکورہ وزرا کو بھی تحریک انصاف کا تسلیم کرلیا جائے گا۔
Comments
0 comment